۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دیدار نمایندگان نهضت اسلامی بنین با شیخ زکزاکی

حوزه/ حوزہ علمیہ لبنان میں زیر تعلیم طالب علموں اور مبلغین کے ایک وفد نے نائجیریا کے شیعوں کے رہنما شیخ زکزکی سے ابوجا شہر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں الٰہیات شاٹ کورس میں شرکت کرنے والے کچھ طلباء و طالبات نے نائجیریا واپسی پر، تحریک اسلامی کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شیخ ابراہیم زکزکی نے ملاقات میں دنیائے تشیع کے حوزہ ہائے علمیہ کو خیر و برکت کا منشاء قرار اور مزید کہا کہ ایران، عراق اور لبنان کے حوزہ ہائے علمیہ ہمیشہ سے عالم پروری کے لئے بہترین آماجگاہ اور علوم دینی کے طلبگاروں کے رشد و نمو کا گہوارہ ہیں، لہذا علمی سعادت اور کمال تک پہنچنے کے راستے انہی مقدس مقامات سے ہو کر گزرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نائجیریا کے 30 سے زیادہ افراد پر مشتمل ممتاز علماء و فضلاء کے ایک وفد کچھ عرصہ پہلے الٰہیات کے شارٹ کورس میں شرکت کے لئے لبنان کی جانب روانہ ہوا تھا، جو کہ ایک مہینہ پر مشتمل کورس میں شرکت کے بعد واپس نائجیریا لوٹ آیا ہے۔

شیعہ حوزہ ہائے علمیہ خیر و برکات کا سرچشمہ ہیں، شیخ زکزاکی

شیعہ حوزہ ہائے علمیہ خیر و برکات کا سرچشمہ ہیں، شیخ زکزاکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .